علیمہ خان (فائل فوٹو)
علیمہ خان (فائل فوٹو)

بیرون ملک جائیدادیں: علیمہ خان نے جرمانے کی رقم جمع کرادی

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جرمانے کی 25 فیصد رقم 73 لاکھ روپے جمع کرا دیے۔

سپریم کورٹ نے علیمہ خان کو بیرون ملک جائیدادوں پر 2 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے باقی رقم 4 قسطوں میں جمع کرانے کے لیے درخواست دے دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ علیمہ خان نے درخواست میں اپیل کرنے کا حق بھی مانگا ہے، ایف بی آر سے فیصلہ آنے کے بعد علیمہ خان عدالت سے رجوع کریں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کو دبئی کی جائیداد پر جرمانہ اور ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔