وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)

وزیراعظم عمران خان صادق اور امین برقرار

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے کے خلاف نظرثانی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،تین صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود تحریر کیا۔

نظرثانی کی درخواست لیگی رہنما حنیف عباسی نے دائر کی تھی ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نظرثانی کی درخواست میں اٹھائے گئے دلائل نمائشی ہیں، دلائل کا اصل کیس سے دور دور تک تعلق نہیں، نظرثانی کی درخواست میں دلائل پائیدار نہیں ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا دلائل کو پذئرائی بخشنا مقدمے کی دوبارہ سماعت کے مترادف ہوگا،آرٹیکل 188 کے تحت نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے، حنیف عباسی کے وکیل کے دلائل سے فیصلے پر نظرثانی نہیں بنتی۔