آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی ترقی میں پنہاں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اندرونی اور بیرونی چیلنجزجامع قومی رد عمل کا تقاضا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج دوسرے قومی اداروں کے ساتھ مل کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشاں ہے،ہماری قوم نے امن کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ تین ہفتے تک کوئٹہ میں جاری رہی