بی این پی کے رہنما آغا حسن بلوچ بلاول بھٹو سے مصافحہ کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
بی این پی کے رہنما آغا حسن بلوچ بلاول بھٹو سے مصافحہ کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

ابھی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا،آغا حسن بلوچ

بی این مینگل کے رہنما آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ ابھی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا، ہم آزاد بنچوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی باتیں جمہوریت اور ملک کے مفاد میں لگی ہیں، حکومت نے سینیٹ کی نشست پر بھی اعتماد میں نہیں لیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ حکومت نے ہمارے چھ نکات میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا۔

واضع رہے کہ حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے رہنمائوں نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔