وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)

نوکریوں میں بلوچستان کے کوٹے پر عمل کیا جائے گا۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوکریوں میں بلوچستان کے کوٹے پرعمل کیا جائے گا، کوئٹہ میں کینسر کے علاج کے لیے اسپتال بنایا جائے گا۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کی پرواہ نہیں کی گئی، سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،بلوچستان میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے کئی تجاویز زیر غور ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آج اسمبلی سے شور اٹھ رہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے،اگرآپ لیڈر ہیں توآپ کوالزامات کا جواب دینا چاہیے، ڈکٹیٹر شپ کے برعکس جمورہت میں لیڈر جواب دہ ہو تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ50لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا اہم ترین منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے زرمبادلہ کی ترسیل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں،برآمدات بڑھ رہی ہیں اور درآمدات میں کمی آ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ریاست مدینہ  کے حوالے سے ہم ان اصولوں کی بات کرتے ہیں جو ریاست مدینہ کی بنیاد تھے۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے وزیراعظم کو بلوچستان کی ترتی اور صوبے میں عوام کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔