نفیسہ شاہ کی فائل فوٹو
نفیسہ شاہ کی فائل فوٹو

فواد چوہدری نے اپنی اوقات سے بڑھ کر بات کی۔نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے سندھ میں اپنی اوقات سے بڑھ کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی اوقات کہاں کہ وہ سندھ حکومت کو غیر مستحکم کر سکیں،خارجہ امور ہوں یا معیشت عمران حکومت سے کچھ سنبھالا نہیں جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی پکڑی گئی چوری نے عمران خان کے چہرے سے پردہ اتار دیا ہے،انتہائی مضحکہ خیز بات ہے کہ ایک سلائی مشین سے بیرون ملک پلازے کھڑے کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ عوام کو گھر دینے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں نے لاکھوں انسانوں کو بے گھر کر دیا،عمران خان کو یاد نہیں رہتا کہ وہ وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو بھی کراچی میں بیٹھ کر یہ یاد نہیں رہتا کہ سندھ میں پی ٹی آئی اپوزیشن میں ہے،عمران خان سے حکومت چلائی نہیں جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اسمبلی سے بھاگے ہوئے ہیں،عمراں خان چھپ کر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر وزیراعظم ہاؤس اور بنی گالہ کے چکر کاٹ رہے ہیں۔