(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سپریم کورٹ کا مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے یونین کونسلز کو مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کرسچن میرج کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے یونین کونسل کو قانون کے مطابق مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر اورنادراکو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو مسیحیوں کی شادیاں رجسٹر کرنے کے متعلقہ قواعد بنانے کا حکم دیتے ہوئے کرسچن میرج رجسٹریشن کیس نمٹا دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کے بچوں کی پیدائش کا اندراج تو یونین کونسل سطح پر ہوتا ہے لیکن شادی کا اندراج صرف چرچ میں ہوتا ہے، عدالت یونین کونسل کو بھی مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم دے۔