نیب ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کرسکا۔فائل فوٹو
نیب ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کرسکا۔فائل فوٹو

حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈ النے کے خلاف فرخ عرفان نے سماعت کی، درخواست گذار نے موئقف اپنایا کہ نومبر میں برطانیہ جاتے وقت پتا چلا کہ نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، نیب میں مقدمات زیر انکوائری ہونے کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا، نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں۔

عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا حمزہ شہباز پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں؟ حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز محب وطن شہری ہیں، انہوں نے مشرف کے دور میں بھی ملک نہیں چھوڑا تھا۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ شریف آدمی کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈٖالا ہے؟

عدالت نے حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا او ر وفاقی حکومت سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔