مظہر عباس راں (فائل فوٹو)
مظہر عباس راں (فائل فوٹو)

پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں انتقال کر گئے ۔

مظہر عباس راں کی گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں طبیعت خراب ہو گئی تھی، انہیں ریسکیو 1122 کے کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈاکٹرز کے مطابق مظہر راں کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا، خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی میت ملتان منتقل کی جارہی ہے۔

مظہر عباس راں حلقہ پی پی 218 ملتان سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔