قریبی ساتھیوں نے اسد عمر کو اسمبلی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔فائل فوٹو
قریبی ساتھیوں نے اسد عمر کو اسمبلی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔فائل فوٹو

’دوست ممالک کے پاس امداد کے لئے آخری بار جا رہے ہیں‘

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چین نے سعودی عرب کی طرح مشکل وقت میں مدد کی ہے، دوست ممالک کے پاس امداد کے لئے آخری بار جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ دوست ممالک کے پاس امداد کے لئے آخری بار جا رہے ہیں، امید ہے باقی دوست ممالک سے بھی امداد آئے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ سی پیک دو ملکوں کے درمیان معاہدہ ہے، سی پیک میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت،صنعت اور انفارمیشن کے میدان میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور چین نے تیسرے ملک کو بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، تیسرا ملک مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ترکی کے ساتھ اپریل میں ٹریڈ فریم ورک کا معاہدہ کیا جائے گا، اس معاہدے سے ایران اور یورپ کے ساتھ تجارت بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بھی دو طرفہ تجارت کو بڑھایا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے گذشتہ ہفتے دو بار رابطہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں کاروباری طبقے کو سہولتیں دیں گے۔