عمران خان (فائل فوٹو)
عمران خان (فائل فوٹو)

وزیراعظم کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی متفرق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہرنہیں کیا جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست کس کے متعلق ہے، کیا آپ نے الیکشن لڑا ہے جس پر درخواست گزارنے کہا کہ نہیں الیکشن نہیں لڑا لیکن ان کے حلقے کا ووٹر ہوں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو کسی کا ذاتی معاملہ ہے کورٹ کیسے اس میں مداخلت کرسکتی ہے۔

عدالت نے متفرق درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کل سماعت کے لئے مقررکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جمعرات کو دلائل طلب کرلئے اور ریمارکس دیئے کہ مطمئن کریں کہ آپ کی درخواست قابل سماعت ہے۔