ڈی پورٹ کی گئی امریکی خاتون کے پاسپوٹ کا عکس
ڈی پورٹ کی گئی امریکی خاتون کے پاسپوٹ کا عکس

بغیر ویزہ پاکستان آنےوالی امریکی خاتون کو ڈی پورٹ کردیاگیا

امیگریشن حکام نے بغیر ویزہ اسلام آبادایئرپورٹ پہنچنے والی امریکی خاتون کو ڈی پورٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہری سونیا سیتا پیرز بدھ کے روز غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی، جو بغیر ویزے کے پاکستان داخل ہونا چاہتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون قطر ایئرلائن کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد آئی تھی، جب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکاروں نے سونیا کا پاسپورٹ چیک تو معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون بغیرویزہ پاکستان پہنچی ہے۔ امیگریشن حکام خاتون کو اسی فلائٹ سے واپس روانہ کردیا۔