ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر رہا ہے۔فائل فوٹو
ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر رہا ہے۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم کےبنددفاتر کھولنے کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کو پارٹی کے بند دفاتر کھولنے اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیرقانون ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیر خزانہ اسد عمر، معاون خصوصی نعیم الحق اور ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر بھی شامل تھے۔

ملاقات میں سندھ کے بڑے شہروں کے عوام کودرپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق دونوں جماعتوں میں بہتر کوآرڈینیشن کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کودرپیش مسائل کا ادراک ہے، صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور تکمیل میں درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔