صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

پیپلز پارٹی نے مراد علی شاہ کونہ ہٹایاتو وزیر اعظم فیصلہ کریں گے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کو خود نہیں ہٹاتی تو وزیر اعظم فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کراچی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ تبدیلی کے دھانے پر ہے، اتحادی جماعتوں کے تعاون سے سندھ میں تبدیلی لائیں گے۔ پنجاب میں (ن) لیگ کا جو حال ہوا ہے وہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا ہونے جارہا ہے۔

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا سیاسی کیریئر بھی خاتمے کے قریب ہے۔ وہ دور گیا جب فنڈز چھو منتر سے دبئی چلے جاتے تھے، اب سندھ کے فنڈز وہاں کے عوام پر خرچ کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ سندھ ابھی فائنل نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کا کراچی میں کوئی مستقبل نہیں، ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے، متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی اور اس حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی ہے۔

اسمبلی کو اکھاڑا بنانے پر تشویش ہے، اسمبلی میں اپوزیشن نے بدعنوانی بحالی کا اتحاد بنایا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، پیپلز پارٹی کے ارکان کے تعاون سے ہی صوبے میں تبدیلی لائی جائے گی۔