روجھان کے علاقے میراں پور میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے روجھان میراں پور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد ہوگئے۔
دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او روجہان انسپکٹر فیاض الحق کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم طلب کرلی گئی ہے، تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ دھماکے میں کتنا مواد استعمال کیا گیا۔