وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگاجس میں اہم امور سمیت ملکی حالات اور اقتصادی صورتحال سمیت سیاسی فیصلے کئے جائیں گے
نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ اجلاس میںبلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنےاورملک کی سیاسی، معاشی ،توانائی کی صورت حال پر غور سمیت جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے این او سی سمیت اہم امور پر غور اورفیصلے کئے جائیں گے۔
کابینہ اجلاس میں برطانیہ میں منی لانڈرنگ اور دیگر کیسز کی پیروی کے لیے وکلا کی خدمات کی منظوری بھی امکان ہے۔