وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے اتنے خوفزدہ کیوں ہے اور بیرون ملک جانے کے لئے اتنے بے چین کیوں ہیں۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹر پر کہا کہ سیاستدانوں کو تو ابھی ملک کے لئے بہت کچھ کرنا ہے، ملک سے محبت کے دعویدار بیرونی دوروں کے لئے انتظار تک نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کئی ارکان اسمبلی کے پاس تو بیرون ملک رہائش اور اقامہ بھی ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کیا کوئی ہماری اس عجیب و غریب حقیقت کی وضاحت کرسکتا ہے کہ ہم پاکستان میں خوش ہیں اور اس ملک کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
Why are some of our lawmakers so scared of the ECL? Why are they so keen to go abroad? There is so much work to be done by politicians in & for Pak – the land they claim to love but some cannot wait to take frequent trips abroad & lawmakers have iqamas or residencies abroad.
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئیٹ کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق، نقل وحرکت کی آزادی کا تصور نہیں سمجھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ ای سی ایل پر صرف اپوزیشن اراکین کےنام ہیں، حکومتی اراکین بشمول وزیراعظم بیرون ملک دورے کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تو پہلے 6 ماہ میں بیرون ملک دورہ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب تک 7 دورے کر چکے ہیں۔
Obviously selected PM doesn’t understand the concept of human rights or freedom of movement. Funny it’s only the opposition members on ECL, government members are busy travelling. Including PM who despite promising not to travel for 1st 6months has made more than 7 trips so far!
Imran Khan
✔@ImranKhanPTI
Why are some of our lawmakers so scared of the ECL? Why are they so keen to go abroad? There is so much work to be done by politicians in & for Pak – the land they claim to love but some cannot wait to take frequent trips abroad & lawmakers have iqamas or residencies abroad.