اپوزیشن اتحاد نے8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے 3،3 جبکہ جے یو آئی اور اے این پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے

               
January 17, 2019 · اہم خبریں, قومی
اپوزیشن کے رہنما تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

اپوزیشن کے رہنما تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد نےفوجی عدالتوں سمیت اہم معاملات پرمشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے 3،3 جبکہ جے یو آئی اور اے این پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ کمیٹی میں (ن) لیگ کے شاہد خاقان عباسی ، رانا تنویر اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف، خورشید شاہ اور شیری رحمن شامل ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اختر مینگل اور ان کی پارٹی کو باضابطہ اپوزیشن میں آنے کی صورت میں نمائندگی دی جائے گی۔