اقوام متحدہ کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا آج پاکستان پہنچیں گی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی، 2010کے بعد جنرل اسمبلی کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

پانچ روزہ قیام کے دوران ماریا اسپنوزا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گی۔

سرکاری مصروفیات کے علاوہ وہ پارلیمنٹری خواتین ارکان، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی ملاقات کریں گی۔

ماریا فرنانڈہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی امن فورس کے تربیتی مرکز کا دورہ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں تھنک ٹینکس اور طلباسے خطاب بھی کریں گی۔