متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفارتخانے کے نام پر فراڈ کاانکشاف

متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفارت خانےبھارتی شہریوں کیلئے وارننگ جاری کی ہے کہ کچھ جعلساز امارات میں قائم بھارتی سفارتخا نے کی نمائندگی کا دعویٰ کرکے اور اس کانام استعمال کرکے فراڈ کے مرتکب ہورہے ہیں۔

بھارتی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر ایک عوامی تنبیہ جاری کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے بھارتی شہری اس فراڈ اور سفارتخانے کے نام سے آنے والی ٹیلی فون کالز سے سے ہوشیار رہیں۔

بھارتی سفارتخانے کے مطابق جعلساز دبئی کے ایک ٹیلی فون 02-4492700کے زریعے خود کو سفارتخانے کا نمائندہ ظاہر کرکے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی سفارت خانے کے نام پر رقم اکائونٹ میں جمع کروادی جائے۔

بھارتی سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی ٹیلی فون کالز کو نظر انداز کردیںاور ان سے بچنے کی کوشش کریں اورجن لوگوں کو ٹیلی فون کال آئے وہ فوراًسفارتخانے کو آگاہ کریں۔

بھارتی سفارتخانےنے فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانون کارروائی سمیت شہریوں کوفراڈ سے محفوظ رکھنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے سیکیورٹی حکام سے رابطہ کرکے تمام تفصیلات سے آگا ہ کردیا ہے۔