یہ میرا عدالتی کیرئیر کا آخری مقدمہ ہے، سب کے لیے نیک خواہشات ہیں۔فائل فوٹو
یہ میرا عدالتی کیرئیر کا آخری مقدمہ ہے، سب کے لیے نیک خواہشات ہیں۔فائل فوٹو

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس پہلا کیس نمٹا دیا

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس پہلا کیس نمٹا دیا،منشیات کے کیس میں سزا یافتہ نور محمد کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق نئےچیف جسٹس نے جو کہا اسے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر ثابت کرنا شروع کردیا، چیف جسٹس پاکستان آصف سعیدکھوسہ سپریم کورٹ پہنچے تو انھیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، اٹارنی جنرل انورمنصور نے روسٹرم پر آکر چیف جسٹس آصف کھوسہ کو خوش آمدید کہا ، چیف جسٹس آصف سعید کی عدالت میں غیرملکی مہمان بھی موجود تھے۔

بطورچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک گھنٹے کے اندر پہلے مقدمے کا فیصلہ سنایا اور منشیات کیس کےمجرم کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کردی، اعلی عدالت نے ہائی کورٹ کا فیصلہ بر قرار رکھتے ہوئے نور محمد کی سزا کو برقرار رکھا، جسٹس منصورعلی شاہ بنچ کاحصہ تھے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا مجرم کو سو گرام چرس کےساتھ پکڑا گیا ، اس کیس میں گواہ سرکاری ملازمین تھے ،ان کا مجرم سےکوئی ذاتی عناد نہ تھا۔ کیمیکل لیبا رٹریزنےبھی منشیات کےسیمپلز کی تصدیق کی۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے کیس کو نمٹا دیا۔