حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں، اپوزیشن لیڈر کا اسمبلی میں خطاب
حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں، اپوزیشن لیڈر کا اسمبلی میں خطاب

شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے،شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے معاملے پراسپیکر رولنگ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سنگل بڈ پر 309ارب روپے کا پروجیکٹ دیا جارہا ہے ، پیپرا رولز کہتا ہےکہ ایک بڈر ہو تو دوبارہ بڈنگ کرائیں یا مارکیٹ سے چیک کریں کہ آفر مناسب ہے لہٰذا مطالبہ کرتاہوں کہ اس معاملے پر ہاؤس کمیٹی فوری قائم کی جائے ۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام اور مانگے تانگے کا پیسا آنکھوں پر پٹی باندھ کر خرچ کیا جارہا ہے، عوام کا پیسا کہاں خرچ ہورہا ہے عوام کو جاننے کا حق ہے ، ہم نے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے۔

شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔