لاہور ہائیکورٹ نےڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں شہری ندیم سرور کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید نے کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ادویات میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 12 کے تحت قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی فارمولا ہی نہیں ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
اس پر عدالت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔
عدالت نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، وفاقی اور پنجاب حکومت سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔