وفاقی کابینہ نے سعودی عرب میں عسکری اتحاد کے سربراہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق راحیل شریف کو سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی کمانڈ کے لیے این او سی درکار تھا اور گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک فوج کے سابق سربراہ کو این او سی دینے کی منظوری دی گئی۔
گزشتہ ماہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں جنرل(ر) راحیل شریف کو دیے گئے این او سی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔