کراچی سے سکھر جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد ایک ڈرون طیارے کے انتہائی قریب آگیا،واقعہ سپر ہائی وے پرافغان بستی کے قریب پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ اس وقت 4300 فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا، ڈرون طیارے سے 50 سے 100 فٹ اوپر تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے واقعے کی اطلاع فوری طورپرکنٹرول ٹاور کو دی، سول ایوی ایشن حکام نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے سپرہائی وے کےاطراف کےعلاقوں میں سرچ آپریشن شرع کردی۔
گذشتہ دنوں برطانیہ کے شہر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو بھی ڈرونز کی پروازوں سے مشکلات پیش آئی تھیں۔
علاقے میں ڈرون اڑنے کے باعث متعدد بار ایئرپورٹ کو بند رکھا گیا۔ جس کے نتیجے میں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔
حکام نے بڑی پیمانے پر تفتیش کی۔ ایک جوڑے کو گرفتار کیا گیا لیکن وہ بے گناہ ثابت ہوا۔