بلوچستان میں لاپتہ افراد پر قائم کمیشن پیر 21 جنوری سے دوبارہ کام شروع کردے گا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کمیشن کی سربراہی کریں گے جس کے سامنے یومیہ 7 سے 16 کیسز کی سماعت ہوگی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے تفصیلات جاری کی ہیں کہ کس دن کون سا کیس سنا جائے گا۔ پہلے دن 16 مقدمات سنے جا رہے ہیں۔
سماعت 21 سے 26 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس دوران مجموعی طور پر 78 لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں کچھ لاپتہ افراد واپس آئے ہیں۔ بلوچستان وائس فار مسنگ پرسنز نے 11 افراد کے واپس آنے کی تصدیق کی ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی وفاق میں حکومت کی حمایت کرنے والے اختر مینگل اور ان کی جماعت کا ایک بڑا مطالبہ ہے۔