ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ دو روز کے وقفے کے بعد ہفتہ کی صبح آزاد کشمیر اور دیگرعلاقوں میں برفباری شروع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے برف باری کا نیا سلسلہ تین سے چار دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
ادھر کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے نتیجے میں سردی بڑھ گئی ہے۔
کراچی میں بھی سردی واپس آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی جس کے بعد سردی بڑھے گی اور درجہ حرارت دوبارہ 11 یا 10 سیلسیئس پر آسکتا ہے۔