اینٹی نارکوٹکیس فورس (اے این ایف ) نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے این ایف نے قطرجانے والے قمرگل نامی مسافرسے ڈھائی کلوگرام سے زاٰئد منشیات برآمد کرلی۔ مسافرنے منشیات بیگ میں میں چھپا رکھی تھی۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافرکا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اورملزم کو منشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔