وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے ایک ہی آدمی کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے اس کا نام ہے شہباز شریف ،یہ جتنی مرضی کوشش کرلیں این آر او نہیں ملنے والا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے بینظیر کی موت کا سیاسی فائدہ اٹھایا ، آصف زرداری نےبےنظیرکی وصیت کواپنےمقصدکیلئےاستعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ہی آدمی کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے اس کا نام ہے شہباز شریف ،یہ جتنی مرضی کوشش کرلیں این آر او نہیں ملنے والا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں امریکی صدر ٹرمپ کو بھی پاکستان آتا دیکھ رہا ہوں، سعودی عرب کے فرمانروا جب آئینگے تو آپ کو پتا چلے گا سرمایہ کاری ہوتی کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ فروری تک 20لوکوموٹیو آرہےہیں، ریلوےکو بحال کریں گے،25 جنوری کو نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کرینگے ،اسلام آباد میں ریلوے کا شکایتی سیل کھول رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین اورقانون کےتحت کوئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کارکن بننےسےنہیں روک سکتا، میں نےپی اےسی کی رکنیت کیلیےباقاعدہ درخواست دی ہے، شہبازشریف باقی معاملات کاآڈٹ کریں،میں انکےمعاملات کاآڈت کرونگا، میرا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جانا لازمی ہے، میں اس وقت پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ سینئر اور تجربہ کار ہوں، شہبازشریف نے خود کہا تھا کہ وہ ن لیگ کے کیسز میں سربراہی نہیں کریں گے۔