https://ummat.net/wp-admin/post-new.php
خواجہ سعد رفیق (فائل فوٹو)

مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے ،سعد رفیق

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے۔

لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی 5 ماہ کی حکومت میں پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، عوام پی ٹی آئی کی جانوں کو رو رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ہر چیز کو مشکل بنا دیا ہے تاہم یہ دور نہیں رہے گا یہ دور بدلے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے، حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہیتی ہے، عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے جب کہ مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے، حکومت اپنے وعدے پورے کرے یا ایکسپوز ہو اور یہ پہلی بار ہے اپوزیشن مفاہمت کی بات کر رہی ہے۔