پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت خود کوشش کررہی ہیں کہ کوئی مہم چلے جس سے حکومت ختم ہوجائے، چاہتے ہیں پی ٹی آئی اپنے وعدے پورے کرے۔
ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم حکومت کوختم نہیں کرنا چاہتے، نہ ہی ہٹانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنے وعدے پورے کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں سے مسائل حل نہیں ہوتے، حکومت خود کوشش کررہی ہیں کہ کوئی مہم چلے جس سے حکومت ختم ہوجائے، وہ چاہتے ہیں معصوم بن کردوبارہ میدان میں آئیں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کاسامنا کیا، ہم جمہوری، معاشی اور انسانی حقوق پر کسی صورت سودے بازی نہیں کریں گے۔