وزیر اعظم عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کو حکومتی اشرافیہ کے لیے آفت قرار دیدیا۔
وزیراعظم عمران خان اکثر سوشل میڈیا پیغامات کے لیے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا سہارا لیتے رہتے ہیں۔
اس بار وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری سرزمین کی شاندار خوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں، افسوس کہ حکومتی اشرافیہ اس خوبصورتی کی معترف نہیں اسی لیے ای سی ایل اُنہیں آفت لگتی ہے۔
اپنے پیغام کے ساتھ عمران خان نے پاکستانی وادیوں کی خوبصورتی کو اجاگر کرتی ہوئی کچھ وڈیوز بھی شیئر کیں۔