وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےحکم پرسی ٹی ڈی کےملوث اہلکاروں کوحراست میں لےلیا گیا۔گرفتاراہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو وزیراعلیٰ کے حکم پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پروزیراعلیٰ پنجاب میانوالی سےلاہورآنےکےبجائے فوری طورپر ساہیوال پہنچ گئے ہیں،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سےساہیوال واقعہ پربات بھی کی۔ْ
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کا موقف اگرٹھیک نہ ہوا توانہیں نشان عبرت بنایاجائےگا،جو بھی حقائق ہوئے انھیں سامنے لایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی بات ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہسپتال پہنچ چکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میانوالی سے فوری طور پر ساہیوال پہنچ چکے ہیں جہاں وہ لواحقین اور زخمی بچوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وعدہ کرتے ہیں کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ہم کسی ایسے رویے کو برداشت نہیں کریں گے جس میں عام شہری کے حقوق متاثر ہوں، ہم سے جو ممکن امداد ہوسکی وہ کریں گے۔