موبائل چھین کر اصل مالک کو ہی فروخت کردیا

فلپائن میں ایک شخص کا راہ چلے ہوئے موبائل فون چھین لیاگیا ،موبائل فون کے مالک کی بیٹی نے انتہائی دلچسپ انداز میں چھینا ہوا موبائل واپس حاصل کرلیا۔

فلپائن ٹائمز کے مطا بق فون کا مالک روڈ پر جارہا تھا کہ اس سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مذکورہ شخص نے گھر پہنچ کر بیوی کو موبائل فون چھننے کی روداد سنائی تو بیوی نے بیٹی کو اس بارے میں آگاہ کیا۔

بیٹی نے موبائل فون ایپلیکشن کی مدد سے موبائل کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی کیونکہ چور نے موبائل فون چھیننے کے بعد اس کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے اسے ری سیٹ کردیا تھا جس سے اس کاٹریکنگ سسٹم آف ہوگیا تھا۔

ماں بیٹی ابھی یہ سوچ ہی رہے تھے کہ وہ اپنے موبائل فون سے شاید ہمیشہ کیلئےمحروم ہوگئے ہیں کہ اچانک انہیں ڈکیت کی جانب سے اپنے موبائل فون کو انٹرنیٹ پر بیچنے کااشتہار نظر آیا۔

ماں بیٹی نے خریداربن کر ڈکیت سے ملنے کا فیصلہ کیااور پولیس کو تمام واقعہ کی اطلاع دے دی، پولیس نے ان کی تصدیق کے بعد ڈکیت کو پکڑ لیااور اس سے موبائل فون چھیننے کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ فون اسے کہیں اور سے ملاتھااور اس نے چھیننے سے انکار کیا۔

ڈکیت کی والدہ کی جانب سےقانونی کارروائی نہ کرنے کی درخواست پرملزم کو چھوڑدیاگیا۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ مالک کو محض اشتہار دیکھ کر کیسے اندازہ ہوا کہ یہ اسی کا موبائل فون ہے۔