مرحوم اہلکار کے لواحقین کو بغیر امتحان ملازمت دی جائیگی، دوران ڈیوٹی معذور جوان کو بھی شہیدوں کے برابر مراعات ملٰیں گی
مرحوم اہلکار کے لواحقین کو بغیر امتحان ملازمت دی جائیگی، دوران ڈیوٹی معذور جوان کو بھی شہیدوں کے برابر مراعات ملٰیں گی

کورنگی نمبر4 میں پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

کورنگی نمبر4 میں ریستوران پر ڈنر کرنے کے لیے گھر سے نکلنے والے میاں بیوی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

پولیس نے فائرنگ کے حوالے سے دو مختلف بیانات دیئے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی نے پہلے بتایا کہ  پولیس اہلکار ملزمان کا تعاقب کررہے تھے کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ اتفاقی طور پر پیش آیا، تاہم زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت چالیس سالہ عدنان ولد عارفین اور تیس سالہ ثاقبہ زوجہ عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی  کورنگی علی رضا نے ابتدائی بیان میں کہا کہ پولیس اہلکارموٹر سائیکل پردو ملزمان کا تعاقب کر ر ہے تھے، ملزمان اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ٹیم جائے وقوع کی طرف بھجوا دی ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

بعد ازاں پولیس کی جانب سے ایک اور مؤقف سامنے آیا کے مطابق مسلح ملزمان پولیس اہلکاروں کی سرکاری ایس ایم جی چھین کر فرار ہوئے، دوسرے اہلکار نے مزاحمت کی اور دو طرفہ فائرنگ ہوئی، فائرنگ کی ذد میں آکر عدنان نامی شوہر اور بیوی ثاقبہ زخمی ہوئے

ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے کہا کہ جائے وقوعہ سے 1 خول ملا ہے , جسکی چھان بین کی جارہی ہے۔ خاتون کو بڑے ہتھیار کی گولی لگی یا چھوٹے ہتھیار کی اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان مقابلے کے بعد سرکاری اسلحہ پھینک کر فرار ہوئے , جو برآمد کرلی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لے لیا،ایس ایس پی کورنگی سے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق زخمی میاں بیوی گھر سے نکل کر کھانا کھانے جارہے تھے کہ گھر کے پاس ہی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی اوردونوں میاں بیوی زخمی  ہو گئے تا ہم مشتبہ ملزمان کے بارے کچھ پتہ نہیں چلا کہ وہ  کہاں غائب ہو گئے۔