وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے،وہ قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم پاکستان دورے کے دوران قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے اور قطر کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان کی افرادی قوت کو قطربھیجنے کے مسئلے پربھی بات چیت کریں گے۔