تحریک انصاف سندھ کے رہنماخرم شیر زماںسابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے آج سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، خرم شیر زمان اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایک بیان میں کہا ہے وہ آج اپنے وکیل کے ذریعے اثاثے چھپانے کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
وہ آصف زرداری کے امریکا میں مبینہ فلیٹ کی دستاویزات اور ظاہر نہ کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات درخواست کے ساتھ جمع کرائیں گے۔