ملک کے پہاڑی اوربالائی علاقوں میں بے انتہا برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے زرائع آمدورفت محدود ہونے سے مختلف علاقوں میں خوراک، ادویات اور اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے
غذرمیں برفباری کےباعث بالائی علاقوں کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطی بھی منقطع ہوگیا ہے۔
ضلع غذرمیں تین دن سے مسلسل برف باری جاری ہے جس کے باعث راستے منقطع ہونے سے نواحی علاقوں اور قریبی دیہاتوں میں میں خوراک،ادویات اور اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔