(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

دکی،کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا،3 کان کن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4  کان کن ملبےکے نیچے دب گئے، امدادی کارروائیوں کے دوران 1 کان کن کی لاش نکال لی گئی جبکہ مزید 3 کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واقعے کے بعد مقامی سطح پر ایک درجن امدادی کارکنوں نے آپریشن شروع کیا، تاہم اس دوران زہریلی گیس سے متاثر ہو کر 2 امدادی کان کن جاں بحق جبکہ 9 بےہوش ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے ایک کان کن کی لاش نکال لی ہے جبکہ دیگر 3 کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دکی کی ہی ایک کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔