(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکپتن،ضلع کچہری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں ضلع کچہری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق پاکپتن کی ضلع کچہری کے چیمبر کے قریب چھپے ہوئے مخالف گروپ کے افراد نے ان تینوں افراد پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 3 افراد میں 2اشتہاری ملزمان جبکہ ایک کلرک شامل ہے۔

دوسری جانب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اشتہاری ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی اور زیادتی کے مقدمات درج ہیں۔

مقتولین کی لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے۔

ادھر پاکپتن ضلع کچہری میں فائرنگ کے واقعے میں 3افراد کی ہلاکت کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے اس واقعے کی رپورٹ مانگ لیاور واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔

اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔