اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو
اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

سانحہ ماڈل ٹاؤن: رانا ثنا اللہ کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

سابق وزیرقانون پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے، جس کے بعد تفتیش ازسرنو شروع نہیں کی جا سکتی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سیاسی انتقام لینے کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے کہنے پر جے آئی ٹی بنائی کیونکہ پی اے ٹی ہمارے لیے بغض رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں فرد جرم لگ چکی ہے لہذا جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔اس حوالے سے رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں شامل افسران قابل عزت اور اچھی شہرت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں گزشتہ سال 2018 دسمبر میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کی تھی جس کے بعد نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ نئی جے آئی ٹی نے سابق وزیر قانون کوآج طلب کیا تھا۔