سیالکوٹ سے بھاگ کر لاہور میں آنے والی 17 لڑکی سے اپنے آشنا سمیت 6 افراد کی حیوانیت کا شکار بن گئی۔
اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کی حالت انتہائی خراب ہوگئی اور وہ نیم مردہ بتائی جاتی ہے۔
تمام ملزمان فرار ہوگئے جنہیں پولیس تلاش کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ لڑکی لاہور کے زاہد نامی لڑکے سے رابطے میں تھی اور اسی کے کہنے پر سیالکوٹ میں اپنا گھر چھوڑ کر لاہور چلی آئی۔ زاہد نے اسے شادی کا جھانسہ دیا تھا۔
تاہم لڑکی کے لاہور پہنچنے کے بعد وہ اسے لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں اپنے دوستوں کے ڈیرے پر لے گیا جہاں نشے کی حالت میں زاہد سمیت 6 ملزمان سے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ لڑکی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی تھی۔
پولیس نے زاہد سمیت نامزد ملزمان کے خلاف مقدمے میں ریپ کی دیگر دفعات کے علاوہ دفعہ 376 اے بھی شامل کی ہے جو ریپ کے نتیجے میں خاتون کے مرنے یا نیم مردہ حالت (vegetative state)میں جانے سے متعلق ہے۔
اس کی کم از کم سزا 20 برس قید بامشقت ہے جبکہ مجرم کو موت کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔
کالج کی طالبہ کئی دن بعد رکشہ ڈرائیور کی قید سے بازیاب
پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔