یونین کیخلاف احتجاج کرنےوالوں پر منشیات فروشوں کاتشدد،مقدمہ درج
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 80/19سلیم نامی شہری کی مدعیت میں درج کرلیا
شاہراہ فیصل کراچی پر واقع پیراڈائز فلیٹ کے مکینوں کی جانب سے یونین کی زیادتی کے خلاف کئےگئے احتجاج میں شریک لوگوں کو منشیات فروش اور اس کے بیٹوں نےتشدد کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ پولیس نے منشیات فروش اور اس کے بیٹوں کے خلاف درج کرلیا
تفصیلات کے مطابق پیراڈائز فلیٹ شاہراہ فیصل پر علاقہ مکینوں کی جانب سے یونین کی زیادتیوں کیخلاف احتجاج کیا جارہا تھاان پر منشیات فروش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کردیا جس سے متعدد مردو خواتین زخمی ہوگئے جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 80/19سلیم نامی شہری کی مدعیت میں درج کرلیا ،ایف آئی آر کے مطابق مدعی سلیم نے بتایا کہ وہ لوگ پیراڈائز فلیٹ کے سامنے یونین کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اسلم الجانی عرف اسلم زرداری نے بیٹوں شاہ زیب ، شاہد اور دیگر 8 مسلح افراد کے ساتھ مل کر حملہ کردیا
ملزمان نے فاطمہ کرن، فرح ، سید عامر، فیاض ، اقبال اور مجھ پر حملہ کیا اور ہم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمارے موبائل فونز اور پرس چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش شروع کردی۔