اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کیخلاف دائر درخواست جارج کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر سماعت کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
عدالت نے 17جنوری کوشہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کے وکیل کو کہا تھا کہ آپ نے کیس پر مکمل طور پر دلائل دیئے، مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں توتحریر جمع کروا دیں۔
درخواست گزار ریاض حنیف نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔
واضح رہے 13 دسمبر کو اسلام آباد میں اپوزيشن لیڈرشہبازشریف سے حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں حکومت اوراپوزیشن کاشہبازشریف کوچیئرمین پی اےسی بنانے پر اتفاق کرلیا تھا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔