پشاور کے قریب آپریشن۔دہشتگرد گرفتار
مشتبہ دہشت گرد کو خود کش جیکٹ کے ساتھ پکڑا گیا۔آئی ایس پی آر
January 22, 2019 · قومی
فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے قریب آپریشن کرکے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا
۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے قریب ترناب فارم جھگڑا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مشتبہ دہشت گرد کو خود کش جیکٹ کے ساتھ پکڑا گیا۔