متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے منی بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے منی بجٹ کے خلاف قومی اسمبلی میں شدید احتجاج اور بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت مزید 200 ارب کے ٹیکس لگا کرعوام کی زندگی اجیرن بنانا چاہتی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پرپیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں انوکھا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، تیسرے بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا تاہم ایوان میں رہ کر اپنی بات کریں گے اورحکومت کی سنیں گے۔