نوازشریف کی زندگی کو خطرہ ہے،مریم نواز

January 23, 2019 · اہم خبریں, قومی
ریفرنس دائر ہونے تک عدالت کے سامنے کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔
سوشل میڈیا پرجاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیاپرافشارپورٹس سےپتاچلتاہےنوازشریف کی بیماری بڑھ رہی ہے اور ان کی زندگی  خطرے میں گھری ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے،ہرجگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا،پتہ نہیں کیوں رپورٹس کو چھپایا جا رہا ہے۔