قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو

وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج

وزیر خزانہ اسد عمر کے قومی اسمبلی میں منی بجٹ تجاویزاوراکنامک ریفارمز پیکج پیش کرنے کےدوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،حکومت کے خلاف نعرے نازی،بجٹ نا منطور کے نعرے لگائے  گئے۔

اپوزیشن ارکان نے ایوان میں جھوٹے اور نو نو کے نعرے لگا ئے۔ڈیسک بجا کر اور کھڑے ہو کر احتجاج  کیا۔گو نیازی گوکے نعرے لگائے  جبکہ کچھ حکومتی ارکان نے بھی جواب میں گو نواز گو  کے نعرے لگائے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی منی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے پہلے جھوٹا جھوٹا کے نعرے لگائے گئے جس کے بعد کچھ دیر خاموشی رہی ۔
یہ خاموشی زیادہ دیر نہ چل سکی اور اپوزیشن ارکان نے پہلے تالیاں بجانا شروع کردیں جس کے ساتھ ہی ’ گو نیازی گو‘ اور ’ مُک گیا شو نیازی، گو نیازی نیازی ‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

اپوزیشن ارکان کی جانب سے جب عمران خان مخالف نعرے لگائے جارہے تھے تو اس دوران اسد عمر نے کہا ’22 سال تک تو کہیں گیا نہیں اب بھی آپ کے نعروں سے عمران خان نے کہیں نہیں جانا ، اس لیے اپنا گلا بٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔
اسد عمر کی برجستہ جملے بازی پر نہ صرف حکومتی بینچوں پر ہنسی کا طوفان آگیا بلکہ اسپیکر اور وزیر اعظم بھی مسکرا تےرہے۔