پولیس ناکوں پرکھڑے پولیس اہلکاروں کیلیےنیا ہدایت نامہ جاری
وائرلیس پر پیغام دے کر گاڑی کو روکا جائے گا،ناکےپرنہ رکنےوالی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی
January 23, 2019 · قومی
ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
سانحہ ساہیوال کےبعدپولیس ناکوں پرکھڑےاہلکاروں کیلیےنیا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔
جاری کیے گئےمراسلے کے مطا بق وائرلیس پر پیغام دے کر گاڑی کو روکا جائے گا،ناکےپرنہ رکنےوالی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کیے جائیں،صرف مشکوک گاڑی کوروکاجائے،شہریوں کوغیرضروری تنگ نہ کیاجائے۔
واضع رہے کہ نئی ہدایات ایس پی موبائلز لاہور نے جاری کیں۔