(فوٹو فائل)

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سانحہ ساہیوال پر آج طلب کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوسانحہ ساہیوال پر تفصیلی بریفنگ کے لئے آج اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات آج دوپہر ہو گی جس میں وہ سانحہ ساہیوال سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سے تفصیلات لیں گے، وزیراعلیٰ اپنے دورہ ساہیوال سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیر اعلیٰ سے مشاورت متوقع ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سی ٹی ڈی کے ہٹائے گئے افسران سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم صوبائی وزراکے بیانات پر برہم ہیں، ملاقات میں جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کریں گے۔